اہل وادی کو بدلنا چاہیے

اہل وادی کو بدلنا چاہیے

گزشتہ روز تیز ہواﺅں کی بدولت شہر ودیہات میں زبردست جانی ومالی نقصان ہوا ۔وادی میں 4انسانی جانوں کو اس تیز ہوانے نگل لیا اور مکانوں کے چھتوں ،درختوں اور باغوں کو بکھیر کر رکھ دیا ۔

گزشتہ کئی برسوں سے یہ مشاہدے میں آرہا ہے کہ وادی کے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح سے جانی ومالی نقصان سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔

کبھی تشدد کے واقعات میں مال وجائیداد کا ضیاع ہو رہا ہے اور کبھی سیلاب اور زور دار برف وباراں سے لوگوں کو نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے ۔رواں برس شدت کی گرمی اور پھر تیز ہواﺅں سے نقصان ہونے لگا ہے جبکہ گزشتہ کئی مہینوں سے اچانک بستیوں میں آگ کے شعلے نمودار ہو رہے ہیں ۔

جہلم کے کنارے چند دوست ان باتوں پر غور کر رہے تھے اور آپس میں کہہ رہے تھے کہ یہ کیا ہو رہاہے؟ ۔جہاں تک قدرت کا تعلق ہے وہ اپنے بندے پر کبھی بھی ظلم وتشدد نہیں کرتا، تب تک جب تک کہ بندہ خدا خود ایسے سامان تیار نہ کرے،گناہوں میں ملوث نہ ہو ،اللہ کو چھوڑ کر مال وجائیداد اور دنیا پرستی کی اور دوڑ نہ جائے کیونکہ وہ رحیم ورحمان ہے ،اہل وادی کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ان آفتوں سے نجات مل سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.