منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

امن ترقی اور خوشحالی ۔۔

کسی بھی ملک خطے یا شہر کی تعمیر وترقی اور لوگوں کی خوشحالی کا دارمدار امن وسلامتی اور استحکام پر منحصر ہے

جب تک امن قائم ہے ترقی اور خوشحالی تب تک تیزی سے ہوتی جائے گی اور جوں ہی اس امن میں رخنہ پڑجائے گا، لوگ پریشان ہونگے اور اقتصادی تعمیر وترقی میں بھی رکاوٹ پیدا ہو جائے گی ۔

بات اگر برصغیر کی جائے تو یہاں کے بیشتر ممالک میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ،افغانستان میں طویل جنگ کے بعد لوگوں کی غربت وافلاس اور سری لنکا جیسے چھوٹے ملک میں اقتصادی بحران ،آگ زنی اور افراءتفری کا ماحول اس بات کا عندیہ د ے رہا ہے کہ برصغیر میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے ۔

جہاں تک بھارت کا تعلق ہے برصغیر میں چین کے بعد اقتصادی ترقی میں تیزی کےساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی طاقتوں کو اس ملک کی یہ دوڑ کسی بھی صور ت میں پسند نہیں آ رہی ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح یہاں ایسے حالات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن سے امن درہم برہم ہو سکتا ہے ۔

ملک کے حکمرانوں کو اس حوالے سے باخبر رکھنا چاہیے اور کوئی ایسا موقعہ اُن طاقتوں کو فراہم نہیں کرنا چاہیے جن سے اُن کے ناپاک عزائم پورے ہوں ۔

بھارت میں سب سے زیادہ آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانا آسان ہے ۔مند ر۔ مسجد کی لڑائی ،گر جا گھر ۔گر دوارے کی لڑائی میں یہاں کے لوگوں کو ملوث یا مبتلاءکرنا آسان ہے ۔

پنجاب کے بعد جموں وکشمیر میں دہائیوں تک چلی ملی ٹینسی کو ملک کے حکمرانوں ،پالیسی سازوں اور حفاظتی اداروں نے ناکام تو کر دیا ہے لیکن مذہبی بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ملک کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

لہٰذا ہر صورت میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور اُن لوگوں کےخلاف سخت سے سخت اقدامات اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے جو مذہبی بنیادوں پر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،چاہے وہ کسی بھی مذہبی تنظیم یا جماعت سے وابستہ کیوں نہ ہو ،کیونکہ بھارت گنگا جمنی تہذیب کی بنیاد پر قائم ہے اور یہاں کی جمہوریت اسی تہذیب پر مضبوط اور مستحکم ہے ۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے حکمران اور پالیسی ساز لاپرواہی اور غیر ذمہ داری سے کام لیکر دشمنوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں اور یہاں کی اقتصادی حالت کمزور ہو جائے۔ لو گ غربت وافلاس میں گرفتار ہو کر ایسے قدم نہ اُٹھائیں جس سے بنگلہ دیش ،چین اور دیگر ممالک ہم سے آگے چلے جائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img