عام لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں !

عام لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں !

حدبندی کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کو سونپ دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ سرکاری حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ۔

ا ب کی بار اس حد بندی کمیشن رپورٹ سے سیاسی حلقوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔

وادی کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس رپورٹ کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ ممبران نے لار کے لوگوں کو دار کے لوگوں سے ملا دیا ہے اور اس طرح ایک مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ کام انجام دیا گیا ۔

جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے اُنہیں نئی حد بندی سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے کیونکہ وہ کسی بھی اسمبلی یا پارلیمانی حلقے کےساتھ بھی وابستہ رہے انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں دستیاب رہنی چاہیے جن کےلئے انہیں پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

نہ سڑکیں ہیں نہ پانی بجلی ،نہ روزگار کے وسائل ۔سیاستدان لوگوں سے ووٹ تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن بعد میں وہ اس طرح لاپتہ ہوجاتے ہیں جس طرح گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.