جے اینڈ کے بینک نے مہندرا اینڈ مہندرا کے ساتھ سستی فارم کے آلات کی مالی اعانت کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

جے اینڈ کے بینک نے مہندرا اینڈ مہندرا کے ساتھ سستی فارم کے آلات کی مالی اعانت کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ پر خصوصی توجہ کے ساتھ ملک بھر میں اس کے پسندیدہ فنانسر کے طور پرجے اینڈ کے بینک نے ہندوستان کی سرکردہ ٹریکٹر بنانے والی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کے فارم ایکوپمنٹ سیکٹر ( ایف ای ایس ) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ۔
معاہدے کے مطابق جے اینڈ کے بینک ممکنہ صارفین کو مہندرا برانڈز ٹریکٹرز اور فارم مشینری پر اپنے کاروباری یونٹوں میں خاص طور پر جموں ، کشمیر اور لداخ میں سستی اور پریشانی سے پاک فنانسنگ سہولیات فراہم کرے گا ۔
نائب صدر امتیاز احمد بھٹ نے جے اینڈ کے بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ بطور نیشنل سیلز ہیڈ سنیل جانسن نے ایم اینڈ ایم ایف ای ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دستخط کئے ۔ دستخط کی تقریب گذشتہ ہفتے بینک کے صدر سید رئیس مقبول ، اے وی پی سہیل احمد لون ، ایم اینڈ ایم ایف ای ایس کے ہیڈ ڈیلر ورکنگ کیپیٹل منیجمنٹ تنمائی سکسینہ ، زونل ریٹیل فنانس منیجر راجن اروڑہ اور بینک کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر رئیس مقبول نے کہا ” اپنی گاہک پر مبنی حکمت عملی کے مطابق ہم نے ملک کے معروف ٹریکٹر اور فارم آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے تا کہ زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کیلئے کاشتکاری زرعی آلات کے شعبے میں قرضے کو بڑھایا جا سکے ۔ معاہدہ ہمارے صارفین کو بینک کی مسابقتی شرح سود کے ساتھ ایم اینڈ ایم سے مناسب رعایت کا حقدار بنائے گا ۔ “
انہوں نے مزید کہا ” میں امید کرتا ہوں کہ یہ معاہدہ بینک اور ایم اینڈ ایم دونوں کو ایک دوسرے کے برانڈ اور آو¿ٹ لیٹس کے نیٹ ورک کی موروثی طاقتوں کو ہندوستان بھر میں جے اینڈ کے اور لداخ پر فوکس کرنے کے قابل بنائے گا جہاں ہمارے 851 کاروباری یونٹ ہیں “ ۔
معاہدے کے بارے میں اپنے تبصرے میں ایم اینڈ ایم کے صدر ۔ فارم آلات کے شعبے ہیمنت سگا نے کہا ” کسانوں کیلئے ان کی زمینوں پر میکانائیزیشن کا استعمال کرنے کیلئے ایک بڑے بلاک کے طور پر قرض تک رسائی کے ساتھ ہم نے جے اینڈ کے بینک کے ساتھ معاہدہ کیا تا کہ مدد کی جا سکے ۔ کسان خطے میں مہندرا فارم کے جدید آلات خریدتے ہیں ۔ جے اینڈ کے بینک کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہم جدید اور پرکشش مالیاتی حل کے ذریعے سستی کریڈٹ تک بہتر رسائی کی پیش کش کرنے کی بھی امید کرتے ہیں جو کسانوں کو ان کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے جدید ترین فارمی آلات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.