جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

شمال مشرقی خطے میں امن قائم کرنے کے لیے حکومت تشدد کا راستہ چھوڑنے والوں کی بازآبادی کر رہی ہے: مودی

گوہاٹی، 28 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت شمال مشرق میں تشدد چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے کام کر رہی ہے اور پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق کے تمام علاقوں کو مستقل طور پر امن قائم ہو چکا ہے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت خطے میں ہر جگہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مسٹر مودی آسام کے ضلع کربی اینگلانگ کے دیفو میں ’وِشال شانتی، ایکتا وکاس ریلی‘ (عظیم امن، اتحاد ترقی ریلی) سے خطاب کر رہے تھے۔ مسٹر مودی شمال مشرق کے ایک دن کے دورے پر ہیں اور ان کا پہلا پروگرام دیفو میں تھا۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران کئی نئے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آسام میں کینسر کے سات اسپتالوں کا افتتاح کریں گے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ صرف امن کی سمت میں پیش رفت کے لیے ہم نے 23 اضلاع سے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (افسپا) کو ہٹا دیا ہے۔ ناگالینڈ اور منی پور کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہم شمال مشرق میں ہر جگہ امن برقرار رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت ان لوگوں کی مناسب بازآبادکاری کے لیے کام کر رہی ہے جنہوں نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر ملک کے قومی دھارے کو اپنایا ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ جیسے حساس مسئلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے جذبے سے ریاست سرحد سے متعلق مسائل کے حل کی تلاش میں ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ،’آسام اور میگھالیہ کے درمیان حالیہ سرحدی معاہدہ دیگر ریاستوں کو بھی اس کے لیے ترغیب ملے گیُ۔
مسٹر مودی نے شمال مشرق کے قبائلی لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی مقامی مصنوعات کو عالمی سطح پر منڈیوں تک پہنچانے کے لیے لوکل فار ووکل کے جذبے پر انتھک محنت کریں۔ انہوں نے کہا، ’ہم مختلف جگہوں پر قبائلی عجائب گھر(ٹرائب میوزیم) بنا کر قبائلی اور قبائلی لوگوں کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کربی اونگلونگ ہل ڈسٹرکٹ میں تعلیم کے شعبے میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img