بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے اچانک گولی چلی، بھگدڑ مچ جانے سے تین افراد زخمی

سری نگر،27 اپریل: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کی صبح جموں و کشمیر بینک کے ایک گارڈ کی رائفل سے اچانک گولی نکلنے سے مچ جانے والی بھگدڑ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں میں جموں وکشمیر بینک کے مین برانچ کے ایک گارڈ کی رائفل سے اچانک گولی نکلی جس کے نتیجے میں وہاں بھگدڑ مچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ گولی کسی کو نہیں لگی تاہم بھگدڑ مچنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ گولی کسی کو نہیں لگی تاہم بھگدڑ مچنے سے ایک یا دو فراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img