بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

جموں انکاؤئٹر میں جان بحق ہونے والے سی آئی ایس ایف افسر کو لیفٹیننٹ گورنر کا خراج

سری نگر،22 اپریل : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنجوان جموں میں انکاؤنٹر کے دوران جان بحق ہونے والے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس( سی آئی ایس ایف) کے اسسٹننٹ سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بتادیں کہ سنجوان جموں میں جمعے کی صبح ایک انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے جبکہ سی آئی ایس ایف کے ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر ایس پی پاٹل جان بحق اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں مہلوک افسر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’میں بھارت کے اس بہادر بیٹے اور سی آئی ایس ایف کے اسسٹننٹ سب انسپکٹر ایس پی پاٹل کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے سنبجوان جموں میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دوران عظیم قربانی پیش کی‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’ان کی بہادری کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہم پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں‘۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img