جموں تصادم : ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار از جان، چار دیگر زخمی ہوئے ہیں: اے ڈی جی پی

جموں تصادم : ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار از جان، چار دیگر زخمی ہوئے ہیں: اے ڈی جی پی

جموں،22اپریل: جموں کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کا کہنا ہے جلال آباد سنجوا تصادم میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگجو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو روانہ کیا گیا ہے۔
جموں صوبے کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے تصادم کی جگہ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جلال آباد سنجوا میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی رات کو آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ہی رہائشی مکان میں موجود جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ جنگجو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں تاہم اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کی جارہی ہیں۔
اے ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ علاقے میں کتنے ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ملی ٹینٹوں اور فورسز کے بیچ تصادم جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آس پا س علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔

یو این آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.