نئی دہلی، 19 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن (جی سی ٹی ایم) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار جگناتھ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گھبریئس ان کے ساتھ ہوں گے۔
وزارت آیوش کے تحت قائم ڈبلیو ایچ او جی سی ٹی ایم دنیا بھر میں روایتی ادویات کا پہلا اور واحد عالمی مرکز ہوگا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ یہ عالمی فلاح و بہبود کے بین الاقوامی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
جی سی ٹی ایم کا بنیادی مقصد جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر سے روایتی ادویات کی صلاحیت کو بروئے کار لانا اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
یو این ائی