سری نگر کے حیدر پورہ میں سڑک حادثہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار از جان، ایک شہری سمیت دیگر بارہ زخمی

سری نگر کے حیدر پورہ میں سڑک حادثہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار از جان، ایک شہری سمیت دیگر بارہ زخمی

سری نگر، 19 اپریل : سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار از جان جبکہ ایک شہری سمیت دیگر ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں آئی کیو مال کے نزدیک پیر کی شام ایک ایل پی ٹرک اور سی آر پی ایف کی181 بٹالین کی ایک گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت بارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہ زخمیوں کو فوری طور ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل ایم ایس منی کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت خمیوں کی شناخت منجیش کمار، ڈرائیور ہیمراج سینی، سوشانت بسواس، گنگا رام، انسپکٹر آشیش مشرا، اے ایس آئی جسراج بٹی، سوشانت کمار سوین، دلیپ کمار، شیو کمار، پرمود کیرو، گیان پرکاش اور سول ٹرک کے کنڈکٹر تنویر حسین ڈار ولد غلام حسین ڈار ساکن بالہامہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت ارشاد حسین ولد غلام محمد ڈار ساکن بالہامہ کے بطور ہوئی ہے جس کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے سے وہاں پٹرول پمپ کے نزدیک سی سی ٹی وی ٹاور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.