ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بانڈی پورہ کے لاوے پورہ علاقے میں ایک باغ میں ٹی آر ایف سے وابستہ ایک جنگجو کے چھپے رہنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس، فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے باغ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت عامر طارق خان عرف ولید ولد طارق احمد خان ساکن لاوے پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ کی ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق تصویر ماہ رواں کی 13 تاریخ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی