جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
18.3 C
Srinagar

روز ہ خوار چاند کی تلاش میں

دھیرے دھیرے رمضان المبارک کے مقدس ایام اپنے اختتام کو پہنچ رہے ہیں ۔نصف مہینہ ختم ہو گیا اب روز ہ خواربچارے گھنٹوں کا حساب لگا رہے ہیں اور وہ عید کا چاند دیکھنے کیلئے بے قرار ہےں، کیونکہ رمضان کے ایام میں سب سے زیادہ مشکلات اور پریشانی روز ہ خوار کو ہوتی ہے، اسی لئے وہ رات بھر سوتے ہیں اور پھر بھی روزہ داری کا بہانہ بنا کر دفتروں سے جلدی جلدی بھاگ جاتے ہیں جبکہ بچارہ روزہ دار ایمانداری سے ہر کام انجام دے رہا ہے ۔

وہ نیند بھی اس مہینے کم کرتا ہے ،کھانا بھی کم کھاتا ہے اور عبادت بھی زیادہ کرتا ہے اور عام لوگوں کی مدد بھی کرتا رہتا ہے ۔

کاش روز ہ خوار بھی ایسا کرتا اُسکو بھی ان باتوں پر یقین ہوتا کہ یہ واقعی مقدس مہینہ ہے اور اس میں برکت ،رحمت اور مغفرت ملتی ہے ۔

روزہ خوار کو نہ عام لوگوں کا کوئی خوف وڈر ہوتا ہے اور نہ پروردگار کا جو ایک دن حساب لے گا ۔

اسی لئے وہ عید کے چاند کی تلاش میں بے قرار رہتا ہے ،وہ بھی پہلے روزہ سے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img