لفٹینٹ گورنر نے کمار نرملندو کی کتاب کا اجراءکیا

لفٹینٹ گورنر نے کمار نرملندو کی کتاب کا اجراءکیا

جموں:لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں کمار نرملندو کی لکھی ہوئی کتاب ” کشمیر اتہاس اور پرمپرا “ کا اجراءکیا ۔ کشمیر کی تاریخ اور روایات پر مبنی کتاب مہا بھارت کے زمانے سے اس خطے کے مختلف تاریخی اور افسانوی پہلووں پر تفصیلی بیان پیش کرتی ہے ۔
اس میں قدیم روایات اور ثقافت ، قدیم اور قرون وسطی کی سیاسی صورتحال ، سماجی و اقتصادی حالات ، مذہبی اور سماجی منظر نامے کے علاوہ کشمیر کی تاریخ کے اچھوتے پہلوو¿ں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔
بتایا گیا کہ مختلف ذرایع بشمول نیلمت پران ، کلہن ، جوناراج ، شریوارا ، پراجیہ بھٹہ، شوکا کی راج ترنگنی اور غیر ملکی مسافروں کے بیانات بشمول ہیوین سانگ اور البیرونی کو قارئین کیلئے گہرائی اور درست وضاحت کیلئے معروضی طور پر استعمال کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کشمیر کی تاریخ اور ثقافت پر تحقیق اور شواہد پر مبنی مستند بیان پیش کرنے میں مصنف کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب قارئین کو نئے حقایق اور بصیرت کے ساتھ ایک جامع نظریہ فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے مصنف کو مبارکباد دی اور ان کی قابل ذکر کاوش کیلئے ان کی کامیابی کی خواہش کی ۔ کتاب کی رونمائی کے دوران وارانسی کے سنت پٹی بابا بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.