منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
24.8 C
Srinagar

لوگ بدل گئے

جہلم کے کنارے دو بزرگ آپس میں محو گفتگو تھے اور کہہ رہے تھے کہ پہلے ایام میں علاقے میں کوذی عزت یا اثر ورسوخ رکھنے والا بندہ خدا ہوتا تھا تو اُسکی بدولت سارے علاقے کو فائدہ پہنچ جاتا تھا ۔

وہ سرکار ،بادشاہ یا حاکم کو اپنے لوگوں کے مسائل حل کروانے کیلئے منتیں کرتا تھا لیکن آج کل معاملہ اسکے بالکل برعکس ہو رہا ہے ۔

آج کوئی اثر ورسوخ رکھنے والا بندہ ہوتا ہے تو وہ لوگوں کی صرف مخالفت کرتا تھا دوسروں کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کر کے غلط مشورہ دے رہا ہے اور سرکار،بادشاہ اور حاکم کےخلاف لوگوں کو اُکسانے کا کام انجام دیتا ہے ۔

صرف اپنا فائدہ حاصل کر کے سب کچھ خراب کر دیتا ہے ۔سچ تو یہی ہے کہ زمانہ وہی ہے لیکن لوگ بدل گئے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img