لفٹینٹ گورنر نے بارہمولہ میں ” صحیح راستہ “ پروگرام میں سینکڑوں پرجوش نوجوانوں ، شمالی کشمیر کے شہریوں سے خطاب کیا

لفٹینٹ گورنر نے بارہمولہ میں ” صحیح راستہ “ پروگرام میں سینکڑوں پرجوش نوجوانوں ، شمالی کشمیر کے شہریوں سے خطاب کیا

بارہمولہ:لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج بارہمولہ کے پٹن میں چنار کور کے ذریعہ منعقدہ ” صحیح راستہ “ پروگرام میں شمالی کشمیر کے سینکڑوں پرجوش نوجوانوں ، شہریوں سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان ذہن امن ، بے لوث خدمت اور معاشرے کی ترقی کے نظریات کی طرف فطری کشش رکھتے ہیں اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے نوجوان آبادی کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے معاون انفراسٹرکچر ، اسکیمیں اور پالیسیاں بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ انٹر پرنیورشپ اور روزگار کے مواقع شاندار ترقی کر رہے ہیں ، سیاحت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے پاس بہترین انسانی وسائل اور ایک ساز گار آبادیاتی پروفائل کا ایک بڑا ذخیرہ ہے ، جسے انڈیا انک کی طرف سے زیادہ سے زیادہ توجہ مل رہی ہے ، جو یو ٹی کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ انڈر گراو¿نڈ اور اوور گراونڈ انتہا پسندانہ نظریاتی مہم کو ناکام بنانا ضروری ہے جو ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ملوث ہے ۔

” صحیح راستہ “ پروگرام کو زندگی بدلنے والا عمل قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ایک موقع ہے جو انہیں ایک نیک اور کامیاب زندگی گذارنے کا صحیح راستہ دکھاتا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ 2019 سے پہلے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو چند مفاد پرستوں نے جان بوجھ کر مواقع سے محروم کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں اگست 2019 میں جموں و کشمیر حکمرانی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری اور ترقی کو تیز کرنے کیلئے اصلاحات کے اہم شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں ۔

امن اور ہم آہنگی کو ترقی کیلئے پیشگی شرط قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے امن کو برقرار رکھنے اور گمراہ نوجوانوں کو صحیح راستے پر واپس لانے کیلئے ان کی مسلسل کوششوں کیلئے فوج اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی ۔
چنار کور کی جانب سے یو ٹی انتظامیہ اور سول سوسائیٹی کے اشتراک سے ” صحیح راستہ “ اقدام کا مقصد گمراہ نوجوانوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانا اور انہیں روشن مستقبل کے مواقع فراہم کرنا اور ماہر اساتذہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے ۔ اس موقع پر پروگرام کے مختلف سرپرستوں بشمول ایس ایس پی بارہمولہ اور دیگر کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو لفٹینٹ گورنر نے مبارکباد دی ۔

اس موقع پر بولتے ہوئے لفٹینٹ جنرل ڈی پی پانڈے ، جی او سی چنار کور نے ” صحیح راستہ “ اقدام اور اس سے مستفید ہونے والے شرکاءکے بارے میں مختصراً بات کی ۔ اس موقع پر میجر جنرل ایس ایس سلاریہ جی او سی کلو فورس ، سردار بی کے سنگھ پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ، برگیڈئیر آلوک داش کمانڈنٹ 10 سیکٹر ، آر آر سوین خصوصی ڈی جی سی آئی ڈی ، وجے کمار آئی جی پی کشمیر ، ادھی باسکر بلا ڈی آئی جی نارتھ ، بھوپندر کمار ڈی سی بارہمولہ ، شیخ رئس محمد بھٹ ایس ایس پی بارہمولہ ، کرنل بنر جی 10 سیکٹر آر آر کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ان کی والدین اور سرپرست موجود تھے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.