ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
31.7 C
Srinagar

اچھے لوگوں سے صحبت

یہاں کے لوگوں کے ذہن اب اس قدر تبدیل ہو چکے ہیں کہ اب کوئی کسی پے اعتبار ہی نہیں کرتا ہے۔

ایک دوسرے کےخلاف بغض عداوت اور نفرت عام ہو چکی ہے۔لوگ خود کو ایماندار کہتے ہی۔

نماز اور روزے بھی رکھتے ہیں۔مساجد اور درگاہوں میں جا کر صوفیانہ پوشاک بھی زیب تن کرتے ہیں لیکن دلوں کے اندر اس قدر میل ہے کہ ان کو جلن ہوتی ہے۔

کسی دوسرے کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں ،اسی لئے وہ روز بروز ہر حال میں کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔

اگر کسی انسان کو واقعی ترقی کرنی ہوتو انہیں ہر ایک کےساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔

غربت وافلاس کو دور کرنا ہے تو کسی سرمایہ دار سے ملاقات کرنی چاہیے اور سکھانا چاہیے کہ کس طرح وہ کامیاب ہو رہا ہے۔کسی عالم سے ملاقات کرنے کے بعد علم حاصل ہوجاتا ہے۔

لہٰذا ہمیشہ ان لوگوں کےساتھ صحبت رکھنی چاہیے جو اچھے ہوں جن کا دل ودماغ ایک ہوں۔جن کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو۔جہلم کے کنارے یہی کچھ خیال آرہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img