سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے ڈوگری فنکاروں کو مبارک باد دی

سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے ڈوگری فنکاروں کو مبارک باد دی

جموں:سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے آج کہا کہ ہماری ثقافت بہت متحرک ہے اور اسے ہر سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سکولوں اور کالجوں کے اُبھرتے ہوئے فنکاروں کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔
سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کے ایل سہگل ہال ، ابھینو تھیٹر میں اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز ( جے کے اے اے سی ایل )کے اشتراک سے بھارتیہ کلاسنگم جموں کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے دورا ن کیا۔
اُنہوں نے اعتراف کیاکہ تیز رفتار اِنٹرنیٹ کی وجہ سے ثقافت اور آرٹ کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور اِنٹرنیٹ پر مبنی دیگر ایپلی کیشنز پر مواد پر ہمار ا کم سے کم کنٹرول ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں فن اور ثقافت کی اہمیت دوگنا بڑھ جاتی ہے۔
سیکرٹری نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت ویدک ہندومت اور تصوف کی ہم آہنگی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ثقافت لامحدود ہے اور اس سے وابستہ لوگوں کی پہچان ہے۔ اُنہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایل جی انتظامیہ یہاں کے مقامی فن اور ثقافت کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مقامی فنکاروں کا ہاتھ بٹایا جائے۔
سرمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سیاحت یہاں کے مقامی فن، ثقافت، زبان اور ضیافتوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ اُنہوں نے اکیڈیمی پر زور دیا کہ وہ فنکاروں کے لئے خود کو وقف کرے اور انہیں ان کی بہبودی کی خاطر ضروری تعاون فراہم کرے۔
بعد ازاں ،سیکرٹری موصوف نے ڈوگری ثقافت اور فن سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو بھی مبارک باد دی۔ اس میں صحافیوں، ملازمین، پیشہ ور افراد سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جنہوں نے اس ثقافت اور لوک کے مختلف پہلوو¿ں میں اپنا حصہ اَداکیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.