” ہر گاﺅںتک سڑک“ پی ڈبلیو ڈی کامشن

” ہر گاﺅںتک سڑک“ پی ڈبلیو ڈی کامشن

سری نگر:جموںوکشمیر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے سڑک رابطے سے غیر منسلک بستیوں تک پہنچنے بالخصوص دیہی اور دُور دراز علاقوں میں اِنٹرا یوٹی روڈ نیٹ ورک کو مضبوط اور وسعت دینے کے مشن کا آغاز کیا ہے۔
محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) نے سڑکوں او رپُلوں کی تعمیر ، بہتری ، اَپ گریڈیشن کے لئے لاگو کی گئی مختلف سکیموں اور پروگراموں کے تحت کافی اہداف اور کامیابیاں حاصل کی ہےں تاکہ دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے رابطہ فراہم کیا جاسکے۔ پردھان منتر ی گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) ، برج پروگرام ، سینٹرل روڈ اینڈ اِنفراسٹرکچر فنڈ ( سی آر آئی ایف ، نبارڈ ، روڈ سیکٹر ، سٹیز اینڈ ٹاﺅنز ( میکڈیمائزیشن ) ، لنگویشنگ پروجیکٹس ،گڑھے سے پاک روڈ پروگرام ، این ایچ آئی اے / این ایچ آئی ڈی سی ایل / بی آر او اور دیگر محکمانہ کام کرتا ہے۔
پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) کے تحت 2021-22ءمیں 2,480 کلومیٹر سڑک کی تعمیرمکمل کی گئی تھی ۔ اِس کے علاوہ دُور دراز علاقوں کو رابطہ فراہم کرنے کے لئے 125پُل زیر تعمیر ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 16,448 کلومیٹر پرمحیط 2,353 پی ایم جی ایس وائی منصوبے مکمل ہوئے جنہوں نے 2033بستیوں کو جوڑاہے۔
پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے جموںوکشمیر میں سڑک مسافت کے حصول نے اسے قومی کارکردگی کی درجہ بندی میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہاتھا ،” پی ایم جی ایس وائی کے تحت کامیاب حصولیابیوں سے جموں وکشمیر سر فہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہے۔ ہم دیہی علاقوں کے ہر گھر کو جوڑنے کے لئے بجلی اور پانی کی سپلائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سڑک رابطے سے غیر منسلک بستیوں تک پہنچ رہے ہیں۔“
سال 2021-22ءمیں 6,625 کلومیٹر سڑکوں کے بلیک ٹاپ سے سڑک شعبے میں جموںوکشمیر حکومت کی کامیابیوں کے لحاظ سے ایک کوانٹم لیپ،2020-21ءکے مقابلے میں 1000کلومیر سے زیادہ یعنی 5,500 کلومیٹر دوگنی سے بھی زیادہ ہے جو 2019-20ءمیں 2,290کلومیٹر بلیک ٹاپ حاصل کی گئی تھی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) کو ہدایت دی تھی کہ وہ کیپکس ، سی ایس ایس او رپی ایم جی ایس وائی کے تحت کاموں کو اَنجام دہی کو تیز کرے تاکہ جموںوکشمیر کے ہرگاﺅں تک سڑک کو حقیقت بنایا جاسکے۔
محکمہ تعمیرات عامہ جموں وکشمیر یوٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پور ا کرنے ، برقرار رکھنے اور معیاری بنانے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔
محکمہ کے ایک عہدہ دار نے کہا،”ہم پائیدار اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے رابطے، محفوظ سڑکیں، پل اور سرنگیں فراہم کرتے ہیں۔پالیسی قوانین کی عمل آوری میں سہولیت فراہم کرنااور حکمرانی میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرتا ہے۔

تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لئے ناقابل رسائی اور دشوار گذار علاقوں تک سڑک رابطے کا تصور کرنے والی سکیموں پر بڑا زور دیا جا رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021-22ءمیں نبارڈ کے تحت 1487.11 کروڑ روپے کے 381 پروجیکٹوں کو منظور ی دی گئی جو گذشتہ برس منظور کی گئی رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔ سال 2020-21ءمیں 418.67 کروڑ روپے کے 115 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تھی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِی ۔گورننس کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نظام میں شفافیت لانے کے لئے جے کے پبلک ورکرس ۔آن لائن مینجمنٹ ، مانیٹرنگ اور اکاﺅنٹنگ سسٹم ( جے کے پی ڈبلیو ۔ او ایم ایم اے ایس ) ک کے علاوہ جموںوکشمیر کی دو اپیس ” ہماری سڑک “ اور ”تعمیر ترقی“کا آغاز کیا۔
آن لائن اِقدامات مندرجہ ذیل افعا ل کے ساتھ مکمل آن لائن مینجمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کی سہولیت فراہم کرتے ہیں۔جی آئی ایس فعال انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم، سڑکوں کی جیو ٹریکنگ، انفراسٹرکچر کی آن لائن تلاش (نقشے پر جگہ)، جی آئی ایس معلومات سے نئے انفراسٹرکچر کا اضافہ، اوپن سٹریٹ میپ کے ساتھ روڈ ڈرا اور انفراسٹرکچر کی متحرک اَپ ڈیٹ کو فعال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کو آن لائن پورٹل اور موبائل ایپس تیار کرنے، محکمہ کے مجموعی کام کاج میں شفافیت کو بڑھانے اور جن بھاگیداری کو عوام میں معلومات بغیر کسی رکاوٹ کے پروجیکٹ پر عمل درآمد کا ایک لازمی حصہ بنانے پر مبارک باد دی۔
مزید برآں، نئے آن لائن اِقدامات کا مقصدنئی شکایات کی آن لائن رجسٹریشن، شکایات کا پتہ لگانا، آن لائن نگرانی اور ریئل ٹائم گریوینس رپورٹ جیسی اہم خصوصیات کا احاطہ کرتے ہوئے شکایات کے اِنتظام کے نظام کو مزید مضبوط اور جواب دہ بنانا ہے۔
لوگ ”ہماری سڑک“ ایپ سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی )کے حوالے سے اپنی شکایات کا اندراج کرتے ہیں اور ان کا پتہ لگاتے ہیںجبکہ ” تعمیر ترقی “ ایپ فیلڈ سٹاف کے ذریعے پروجیکٹ کی صورتحال کی متحرک اَپ ڈیٹ سے پروجیکٹ کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔کوئی بھی بٹن کے کلک سے مکمل شدہ اور جاری منصوبوں کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔
جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے لئے ، اِقتصادی اور سماجی خدمات تک رسائی کو فروغ دے کر سڑک رابطہ نہ صرف دیہی ترقی کا ایک اہم جزو ہے بلکہ زرعی آمدنی میں اِضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ان کے نفاذکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.