جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

 سری نگر کی نگین جھیل میں زبردست آگ، متعدد ہاؤس بوٹ خاکستر

سری نگر، 4 اپریل: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع نگین جھیل میں پیر کے روز زبردست آگ لگنے سے کئی ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی سے کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی اور اس نے قطار میں لگے ہاؤس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر مقامی افراد اور پولیس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم شدید آگ نے ہاؤس بوٹوں کوتباہ کردیا ۔ تقریباً 2:27 منٹ پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے نزدیکی فائر اسٹیشنوں سے چھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img