پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

برا حال ہوجائے گا !

ڈاکٹر ماوا کے الزامات کےخلاف نیشنل قیادت آگ بغولہ ہو چکی ہے ۔این سی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ رحیم راتھر نے اب ڈاکٹر ماوا کےخلاف نئی پاتھر شروع کی ،اس سے قبل ناصر سوگامی نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر ماوا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے ۔

بہرحال یہ ایک حقیقت ہے کہ جموں وکشمیر کے سیاستدان ایک دوسرے کےخلاف ہمیشہ الزامات لگاتے ہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی دودھ کا دُ لا نہیں ہے ۔

یہی ڈاکٹر ماوا ایک زمانے میں دیویندرسنگھ رانا اور ناصر اسلم وانی کا چہیتا تھا ،اُسکے لئے ہر سہولیات ہر جگہ دستیاب رکھی جاتی تھیںجب این سی کی دور حکومت تھی ۔

یہاں این سی ،پی ڈی پی ،کانگریس ،اپنی پارٹی اور پی سی کے لیڈران بھی ایک دوسرے کےخلاف بولتے ہیں اور ایک دوسرے کےخلاف سنگین الزامات لگا دیتے ہیں ۔یہ طریقہ ایک زمانے میں حریت کانفرنس کے زعماءبھی اپنایا کرتے تھے جن کا اب کہیں نام ونشان نہیں ہے ۔

لگتا ہے کہ جموں وکشمیر میں بھی ایک نئی سیاسی لہر آئے گی اور سابق سیاستدانوں کا برا حال ہو جائے گا جنہوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img