مشیر بٹھناگر نے ضلع بڈگام کے مختلف اسکولوں کا دورہ

مشیر بٹھناگر نے ضلع بڈگام کے مختلف اسکولوں کا دورہ

بڈگام :لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج بڈگام ضلع کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور ان کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے ساتھ ان کا موقع پر جائیزہ لیا ۔
دورے کے دوران مشیر نے گورنمنٹ ہائی اسکول ناربل اور گورنمنٹ مڈل اسکول مزہامہ اور ان کے مجموعی انفراسٹرکچر اور ان اداروں کے دیگر پہلوو¿ں کا معائینہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کا بھی جائیزہ لیا ۔
ہائی سکول ناربل میں مشیر بٹھناگر نے نئی تعمیر شدہ اسکول کی عمارت کا معائینہ کیا اور اس نئی عمارت میں طلباءکیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسران اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ یہاں طلباءکے لئے تمام مطلوبہ سہولیات دستیاب کرائی جائیں اور ان کیلئے مطلوبہ تعداد میں ٹائیلٹ بلاکس ، پینے کے پانی کے پوائینٹس اور تفریحی جگہ بھی دستیاب کرائی جائے ۔
دورے کے دوران مشیر بٹھناگر نے اسکول کے احاطے کا بھی مکمل معائینہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے فراہم کئے جانے والے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔
انہوں نے ادارے کے طلباءسے بھی بات چیت کی اور ان سے ادارے میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کے بارے میں دریافت کیا ۔
اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے انہیں یقین دلایا کہ لیب ، فرنیچر ، کھیل کے میدان اور آئی ٹی لیب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے کلاس روم کی تدریس کو دو طرفہ عمل بنائیں جس میں طلباءکی فعال شرکت ہو اور وہ اسے اپنی روز مرہ کی زندگی میں لاگو کر سکیں ۔
اس دوران مشیر بٹھناگر نے گورنمنٹ مڈل اسکول مزہامہ اور اس کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ مشیر نے انسٹی ٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کی تمام سہولیات اور دیگر وسائل کا معائینہ کیا ۔
دورے کے دوران مشیر بٹھناگر نے مختلف اسکولوں کے طلباءسے بھی بات چیت کی جو پینٹنگ مقابلے کیلئے جمع ہوئے تھے اور منشیات کی لت ، منشیات اور گلوبل وارمنگ کو نہ کہو جیسے موضوعات پر ڈرائینگ کر رہے تھے ۔
مشیر نے اس پینٹنگ مقابلے کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کی تعریف کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر منعقد کریں کیونکہ اس سے طلباءمیں شہری مرکزیت کا معیار بڑھے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.