بڈگام :پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت ( آئی اینڈ سی ) رنجن پرکاش ٹھاکر نے آج اومپورہ بڈگام میں زیر تعمیر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) کیمپس کے کام کی رفتار اور پیش رفت کا معائینہ کرنے کیلئے وہاں کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی ڈاکٹر جاوید احمد وانی ، ایگزیکٹو انجینئر سڈکو ، ٹھیکیدار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
اپنے دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اکیڈمک کم ایڈمنسٹریٹو بلاک ، آڈیٹوریم انکیو بیشن ، کینٹین ، بوائیز اینڈ گرلز ہوسٹلز ، گیسٹ ہاوس ، سائیٹ ڈیولپمنٹ ، باو¿نڈری وال ، اور کیمپس میں جاری دیگر تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔
کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کریں اور انکیو بیشن بلاک ، ایڈمنسٹریٹو بلاک ، 4 رہائشی بلاک ، اوپن ائیر تھیٹر اور کینٹین کے زیر التوا کام کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تا کہ یکم مئی سے کیمپس کا انعقاد بخوبی طور پر کیا جا سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے باقی ماندہ کام میں سرعت لا کر اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام بلاکس پر کام کو کسی پریشانی سے پاک کیا جائے اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو متعلقہ حلقوں کے ساتھ بروقت مداخلت اور ازالے کیلئے اٹھایا جائے ۔
