جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کی 5 ویں بٹالین کو لیفٹیننٹ گورنر کے یونٹ کی تعریف سے نوازا گیا

جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کی 5 ویں بٹالین کو لیفٹیننٹ گورنر کے یونٹ کی تعریف سے نوازا گیا

جموں :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کی پانچویں بٹالین ( اشوک چکر بٹالین ) کو ” لیفٹیننٹ گورنر یونٹ کا حوالہ “ دیا ۔
بٹالین کے سی او کرنل گرپال سنگھ جمبال اور صوبیدار میجر دلیر سنگھ نے راج بھون میں توصیف وصول کی ۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کی پانچویں بٹالین نے 2020,2021 اور 2022 کیلئے جموں و کشمیر یو تی میںیومِ جمہوریہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے بٹالین کو اس کی پیشہ وارانہ مہارت کا حوالہ دیا اور افسروں اور ڈرل انسٹرکٹرز کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے والے دستوں کی اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور مارچنگ معیار کوبہتر کرنے کیلئے سخت محنت کی ۔
پانچویں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے مسلح افراج کے ارکان پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کی طرف راغب کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.