جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

سمارٹ میٹر

وادی میں بجلی نقصان کو پورا کرنے کیلئے سمارٹ میٹر نصب کرنے کی شروعات ہو چکی ہے جن علاقوں میں یہ میٹر نصب کئے گئے وہاں کے صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ایل ای ڈی بلب اور ٹی وی، پریس استعمال کرنے کے بعد 17سو روپے بل آچکی ہے اور بلوں پر یہ بھی واضح طور درج نہیںکہ صارفین کو کس قیمت سے بجلی فی یونٹ فراہم کی جارہی ہے چونکہ وادی میں تقریباً 6مہینے سردی رہتی ہے اور پانی گرم کرنے کیلئے کم ازکم گیزر کا استعمال کرنا پڑ رہاہے۔

اب اگر گیز ر اور ٹی وی ،پریس او ر ایل ای ڈی بلبوں کا استعمال کیا جائے تو 3ہزار کے آس پاس بجلی بل آسکتی ہے جو کہ موجودہ غربت کے حالات میں بہت زیادہ ہے کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں، جنکی ماہانہ آمدنی تین ہزار نہیں ہے لیکن اگر بجلی بل اس قدر زیادہ آئے گی تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔سرکار کو بجلی فیس میں کمی کرنی چاہیے یا چند یونٹ بجلی مفت فراہم کرنی چاہیے تاکہ لوگ بجلی کی قدر بھی کرسکیں اور نقصان کی بھرپائی بھی ہو جائے ،اسکے علاوہ بہتر ترسیلی نظا م کھڑا کرنا چاہیے جس کی وجہ سے بجلی ضائع ہو رہی ہے ۔لکھ دیتا ہوں تاکہ سندر رہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img