دُرست دنیا میں نو روز عالم نہایت ہی تزک وا حتشام کےساتھ منایا گیا اور لوگوں نے نئی صبح کا آغاز حسب روایات نئے کپڑے پہن کر کیا ۔
نو روز کی حقیقت کیا ہے ا س بارے میں ہم بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں لیکن ایک بات ضرور ہے کہ وادی کشمیر کی عوام خاصکر زمین دار طبقہ اسی دن کے انتظار میں ہوتا ہے تاکہ وہ کھیت کھلیانوں ،باغوں اور بغیچوں میں نئی سبزیاں ،فصل اور پیڑ پودے لگانے شروع کرتے ہیں ،کچھ لوگ اس روز جونک(لیچ) کا علاج کے بطور استعمال کرتے ہیں اور اپنے بد ن سے گندہ خون باہر نکالتے ہیں ۔
حکمت کے مطابق بدن میں گندے خون کی وجہ سے ہی مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہیں اور انسان بیمارہو جاتا ہے ۔
صدیوں سے یہ سلسلہ یوں ہی جاری ہے اور لوگ اس کام کو صحت کیلئے بہتر مانتے ہیں چونکہ سائنس نے ترقی کی ہے ۔
ماہرین نہ گندے خون کو نکالنے کیلئے کپنگ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ لیچ تھرپی سے جو انفیکشن کا خطرہ لاحق رہتا ہے، اُ سے نجات مل سکتی ہے ۔بہرحال ایک با ت ضرور ہے کہ نو روز ایک اہم اور مقدس دن ہے جس کا احترام ہر انسان کو کرنا چاہیے، یہی دانشمندی ہے ۔