جموئی ، 21 مارچ : بہار میں جموئی ضلع کے سکندرا تھانہ علاقہ میں کمار گاﺅں واقع تالاب میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی ۔
پولیس ذرائع نے سموار کو یہاں بتایاکہ ضلع کے سکندرا تھانہ علاقہ باشندہ کندن کمار اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ گموکھر تالاب میں نہانے گیا تھا۔ نہانے کے دوران ہی گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب کر اس کی موت ہوگئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ کندن کے ساتھیوں نے واقعہ کی جانکاری اس کے اہل خانہ کو دی ۔ لاش کو گاﺅں والوں نے تالاب سے نکال کر اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دیاہے ۔
یواین آئی