سادنا ٹاپ حادثہ : 8 مسافر زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

سادنا ٹاپ حادثہ : 8 مسافر زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

سری نگر، 21مارچ : جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز 12بجکر 30 منٹ پر سادنا ٹاپ کے نزدیک ایک سومو زیر نمبر (JK09 5693) پر برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔
انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگوں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ریسکو آپریشن شروع کیا ۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ریسکو ٹیم نے گاڑی میں پھنسے آٹھ مسافروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
اُن کے مطابق زخمیوں میں سے ایک خاتون کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت 16سالہ توفیق احمد، 13سالہ اجمل رفیق ، 40 سالہ عبدالرشید، 36 سالہ زمیدا بیگم اورا س کی بیٹی سادیہ رشید ، سرور جان اور ریہان ساکنان بدر کورٹ کے بطور کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.