اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

بیماری کا علاج اپنے پاس

ہر مرض کا علاج ہوتا ہے اور مریض کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اپنے مرض کا نہ صرف بہتر ڈھنگ سے علاج کرواے بلکہ خود بھی پرہیز کر کے بیماری سے نجات حاصل کر سکتا ہے ۔

وادی میں جو حالات گزشتہ 3دہائیوں سے جاری ہیں وہ بھی ایک خطرناک مرض ہے جس کی بدولت نہ صرف انسانی جانیں تلف ہوئیں بلکہ ما ل وجائیداد بھی کافی ضائع ہو گیا ۔

اس بیماری کا علاج مختلف سیاسی ،سماجی ،صحافتی شخصیات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں اس بیماری کی جڑ یں دکھائی دے رہی ہیں ۔

جہلم کے کنارے ایک بزرگ اپنے ایک نوجوان سے بات کرتے کرتے کہتاتھا کہ بیٹا اس بیماری کا علاج تمہیں خود کرنا چاہیے، باہر سے کتنے بھی ماہر ڈاکٹر اور حکیم کیوں نہ آئیں اس مرض کا اصل علاج آپکے ہاتھوں میں ہے۔

آپ چاہے تو شفا یابی ضرور ملے گی ،آپ کسی پر تکیہ کئے بغیر خود اپنے مرض کا علاج تلاش کر کے اپنے پیروں پرکھڑا ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس بیماری سے نجا ت حاصل کر سکتے ہیں ۔

شرط یہ ہے کہ آپ کنویں کے مینڈک نہ بنیں بلکہ عالمی سطح پر ہو رہی تبدیلیوںکا گہرائی سے مطالعہ کریں تاکہ آپکی تقدیر بدل جائے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img