سری نگر،16 مارچ : وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز 12 سے14 برس کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بدھ کو یہاں ایک تعلیمی ادارے میں اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے بارے میں لوگوں میں پائے جانے والے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے اور بچے ویکسین کرانے میں کوئی خوف محسوس نہیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر صوبے میں زائد از تین لاکھ بچوں کو کورونا کے ویکسین لگائے جائیں گے۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے تمام اضلاع، بلاک سطح اور سب سینٹروں پر یہ ویکسین دستیاب رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لوگوں کے ساتھ مل کر گذشتہ لہروں کو ہرا دیا۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے یہ ویکیسن لگوایا۔
انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کو بغیر کسی خوف کے یہ ویکسین لگوانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے اس ویکسین کے بارے میں خوف تھا وہ دور ہوگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تھم جانے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں طویل مدت کے بعد تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوگیا ہے۔
یو این آئ