بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

ڈیجیٹل لینڈ ریکارڑ

ڈیجیٹل انڈیا کے نعرے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹل کر کے واقعی ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔

ایک زمانے میں پٹواری حضرات زمین دار کو رام نام کی کہانی سنا کر اُسکی نیند حرام کردیتے تھے اور احمد کی ٹوپی محمود کے سر پر رکھ کر اپنا الوسیدھا کرتے ، اب اس عمل پر روک لگ گئی ہے ۔

اب ہر زمیندار کے پاس اپنا ایک پاس بک ہو گا اور جس پر اسکی جائیداد سے متعلق تمام تفصیلات ہو ںگی ۔

اب نہ کاچرائی کسی کے نام ہو سکتی ہے اور نہ ہی زرعی زمین کو بنجر قدم دکھا کر اس پر تعمیرات کھڑی ہو سکتی ہیں ۔

پٹواری حضرات بیچارے بے حال ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں اب حرام کا مال آسانی کےساتھ ملتا نہیں ہے ،جس کی انہیں عادت ہو گئی تھی اسی لئے وہ روز روز سڑکوں پر آکر ہڑتال اور احتجاج کرتے ہیں ؟

Popular Categories

spot_imgspot_img