سوچ میں تبدیلی بے حد لازمی

سوچ میں تبدیلی بے حد لازمی

عورتوں کا عالمی دن ملک بھر میں نہایت ہی شور شرابے کےساتھ منایا گیا اور تقریبات میں زور دار تقاریر وخطابات کئے گئے کہ عورتوں کی اہمیت وعزمت کیا ہے ۔

کئی خواتین کو انعامات سے نوازا گیا اور اسطرح اُنکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔جہاں تک ایک عورت کا تعلق ہے اُسکے بغیر کائنات کا ہونا نا ممکن ہے کیونکہ اُسکی بدولت سرزمین پر چہل پہل نظر آرہی ہے۔

وہی بیوی ،وہی ماں اور وہی بیٹی ہے ۔بقول شاعر مشرق’وجود زن سے کائنات میں رنگ وبو “مگر موجودہ دور میں خاتون کا استحصال کیا جا رہا ہے ،اُسکو دنیا میں مال ودولت عہدہ ومقام حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

اُسکی عزت کےساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اُسکو مجلسوں اور محفلوں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔

ترقی یافتہ معاشرے میں خاتون کو بااختیار بنانے کیلئے طرح طرح کے قوانین اور پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں لیکن باوجود اسکے اُن کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے، اسکو خواتین کی بااختیاری کےساتھ ہرگز جوڑا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ اس کو بااختیار بنانے کیلئے مردوں کی سو چ میں تبدیلی لانی بے حد ضروری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.