منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

ہندوارہ میں دو روز قبل غرقآب ہونے والے شہری کی لاش بر آمد

سری نگر،9 مارچ: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں دو روز قبل ایک دریا میں غرقآب ہونے والے 37 سالہ جوان کی لاش بدھ کی صبح بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے ماور علاقے میں دو روز قبل ایک دریا سے ریت نکالنے کے دوران غرقآب ہونے والے جوان کی لاش بدھ کی صبح بر آمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت محمد امین بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو نکالنے کے لئے گذشتہ دو روز بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری تھیں۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال ہندارہ منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img