سری نگر،9 مارچ :وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں کمی تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 15 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم خشک رہا اور مطلع پر چھائے بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔
موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ دیہی علاقوں میں کسان اپنے اپنے میوہ باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف قسم کے کاموں کے ساتھ مصروف دیکھے جا رہے ہیں۔