شمالی قصبہ سوپور سے جنگجو اعانت کار اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

شمالی قصبہ سوپور سے جنگجو اعانت کار اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر، 8 مارچ : جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے نادی ہال رفیع آباد علاقے سے ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے متعلق ایک اطلاع موصول ہونے پر سوپور پولیس، فوج کی 32 آر آر اور سی آر پی ایف کی 92 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے نادی ہال رفیع آباد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا بیان میں کہنا تھا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار جمگجو اعانت کار نے اپنی شناخت فردوس احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن چک شیرہ پٹن کے بطور کی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے ایک اے کے56 رائفل، اس کا ایک میگزین اور 30 لائیو گولیاں بر آمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پنزلہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.