اونتی پورہ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خود کشی

اونتی پورہ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خود کشی

سری نگر، 07 مارچ: جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کردی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں پیر کے روز 34 ویں بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے مہلوک اہلکار کی شناخت موہت کے بطور کی ہے۔

انہوں نے مزید کہ مہلوک اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر نزدیکی ہسپتال تو پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک اہلکار کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس ضمن ایک کیس درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.