شمالی قصبہ سوپور میں منشیات فروش گرفتار

شمالی قصبہ سوپور میں منشیات فروش گرفتار
سری نگر،7 مارچ : منشیات کی وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کی وادی گیر مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور ادویات ضبط کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے پیر کو بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سوپور کے بجہ بل کرانسگ پر ناکہ لگا یا اور اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کو دھر لیا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ ڈرائیور کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات ضبط کئے۔
گرفتار شدہ کی شناخت جمشید احمد عرف بٹ بکرا ساکن اچھہ بل سوپور کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقت شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.