منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی

جموں،5 مارچ : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ہفتے کی علی الصبح ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجکر دس منٹ پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔

انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں 24 فروری کو ڈرون سرگرمی کے بعد پولیس نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img