ایک اور راشی پٹواری اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

ایک اور راشی پٹواری اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

سری نگر، 04 مارچ: اینٹی کرپشن بیورو نے پٹواری حلقہ گوم احمد پورہ تحصیل پٹن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص نے اے سی بی میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹواری حلقہ گوم احمد پورہ تحصیل پٹن عبدالمجید بٹ کام نپٹانے کے لئے 20 ہزار روپیہ کی رشو ت طلب کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 9/2022 زیر دفعہ 7پی سی ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
اے سی بی کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران راشی پٹواڑی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

اُن کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں پٹواری سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے.

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.