شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں شوٹ آؤٹ، زخمی جنگجو گرفتار

شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں شوٹ آؤٹ، زخمی جنگجو گرفتار

سری نگر، 04 مارچ : پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے لنگیٹ علاقے میں جمعے کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ کے بعد ایک زخمی جنگجو کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے لنگیٹ علاقے میں جمعے کے روز ایک شوت آؤٹ میں ایک جنگجو جس نے حال ہی میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، زخمی ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی جنگجو کو علاج و معالجے کے لئے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.