اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں گیس دھماکہ، 10 زخمی

اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں گیس دھماکہ، 10 زخمی

سری نگر، یکم مارچ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں منگل کے روز گیس سلنڈر پھٹنے سے کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کے ٹکٹ سینٹرمیں منگل کے روز ممکنہ طور ہیٹنگ گیس میں لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ہسپتال کے تین ملازم، پانچ تیمار دار ور دو بچے شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.