نئی دہلی، 25 فروری/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وبا کے 13,166 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد چار کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 345 ہو گئی ہے اس دوران فعال معاملے 14 ہزار 124 سے کم ہو کر ایک لاکھ 34 ہزار 235 رہ گئے ہیں اس دوران 26 ہزار 988 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 22 لاکھ 46 ہزار 884 ہو گئی ہے۔
جمعرات کی نصف شب تک کورونا سے 302 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 13 ہزار 226 ہو گئی ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار جمعہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جاری کئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 32,04,426 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 176 کروڑ 86 لاکھ 89 ہزار 266 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔اس وقت ملک میں فعال معاملوں کی شرح 0.31 فیصد ہے جبکہ صحت یابی کی شرح 98.49 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی شرح 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالہ کورونا کے فعال معاملے میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملوں میں 5679 کی کمی کے بعد ان کی تعداد 42473 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9531 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6380561 ہو گئی ہے جب کہ مزید 52 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 64803 ہو گئی ہے۔
یو این آئی
