جموں،24 فروری: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات کی علی الصبح ایک مشتبہ ڈرون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کو واپس بھگایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے آر یس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جبوال اور بکرم چوکی کے درمیان جمعرات کی علی الصبح چمکتی ہوئی روشنی دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس روشنی کو دیکھتے ہی وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس کی طرف دس بارہ گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ چمکتی ہوئی شئی واپس چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد فوج نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
یو این آئی