پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو ممنوع نشیلی اشیاءسمیت گرفتار کیا

پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو ممنوع نشیلی اشیاءسمیت گرفتار کیا

سری نگر 17فروری :منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے بارہ مولہ اور پلوامہ اضلاع میں پانچ منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کریری طاریق محمود کی نگرانی میں بارہ مولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر اُن کے قبضے سے 160گرام چرس برآمد کی ۔
پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت شاکل احمد بیگ ولد فیاض احمد ساکن فقیر باغ چندوسہ اور امتیاز احمد ولد عبدل ستار چوپان ساکن وتر گام کے بطور کی ہے۔

ادھر ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلاک خالق کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ندیم احمد چیک ولد غلام محی الدین ساکن قاضی پورہ ٹنگمرگ اور پرویز احمد بٹ عرف یکا ولد حبیب ا ﷲ ساکن فیروز پورہ ٹنگمرگ نامی دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اور اُن کے قبضے سے 230 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کی۔
علاوہ ازیں پلوامہ پولیس نے محمد رمضان وانی ولد عبدالزاق ساکن سنگو نارہ بل کے رہائشی کان پر چھاپے کے دوران 30 کلو فکی برآمد کی ہے۔

پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے کر اُس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے
۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.