جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

سری نگر میں 52 سالہ شخص کی لاش برآمد

سری نگر 17فروری : جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے صدر ہسپتال کے باہر 52 سالہ شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ہسپتال کے باہر ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت 52 سالہ غلام محمد ڈار ساکن سونہ وار کے بطور کی ہے۔

اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے سپرد کی جائے گی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img