ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں نامعلوم افراد کا دکاندار پر حملہ،نقدی لوٹ لی

سری نگر،17 فروری: وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں گذشتہ شام نامعلوم افراد نے ایک دکاندار پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا اور اس سے نقدی رقم لوٹ لی۔

ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے کھانڈے پورہ کھاگ میں بدھ کی شام ایک دکاندار دکان بند کرنے کے بعد اپنے گھر واقع زوگی پورہ کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں کچھ نامعلوم افراد نے اس پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ موصوف دکاندار اس حملے میں زخمی ہوگیا اورحملہ آوروں نے اس سے ایک بیگ جس میں نقدی رقم تھی، چھین لیا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ زخمی دکاندارجس کی شناخت غلام احمد شاہ کے بطور ہوئی ہے، کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بیروہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img