برنگی دریا کا پانی موڑنے کے باوجود بھی دوسری جگہ پانی زیر زمین غائب ہورہا ہے ،ہزاروں مچھلیاں ہلاک

برنگی دریا کا پانی موڑنے کے باوجود بھی دوسری جگہ پانی زیر زمین غائب ہورہا ہے ،ہزاروں مچھلیاں ہلاک

سری نگر/ جنوبی ضلع اننت ناگ کے واں دیولگام علاقے میں برنگی دریا کے پانی کو دوسری جگہ موڑنے کے باوجود بھی پانی مسلسل زیر زمین غائب ہو رہا ہے اور 15سے 20 کلومیٹر تک نالہ خشک ہو گیا جس وجہ سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں جبکہ نالہ کے اردگرد علاقوں کے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طورپر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہزاروں ہیکٹر اراضی پانی کی قلت کی وجہ سے بنجر میں تبدیل ہو کر رہ جائے گی۔

مائننگ آفیسر کے مطابق کشمیر یونیورسٹی ، این آئی ٹی اور جیالوجی اینڈ مائننگ محکموں کے ماہرین نے برنگی دریا کا جائزہ لیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ پانی میں پی ایچ کی مقدار زیادہ ہوجانے کی وجہ سے پتھر گھس چکے ہیں جس وجہ سے زمین پانی کو جذب کررہا ہے ۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکر ناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ واں دیولگام کے مقام پر برنگی دریا میں ایک ہفتے قبل آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا رونما ہوا جس کے بعد پانی اس گڑھے سے ہوتے ہوئے غائب ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی روز تک پانی زیر زمین غائب ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اننت ناگ پیوش سنگلا اور ماہرین کی ٹیم برنگی دریا پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نالہ کے پانی کو دوسری جگہ سے موڑنے کے احکامات جاری کئے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.