نئی دہلی، 16 فروری : ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل کم ہو تے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 887 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جب کہ اس عرصے میں اس بیماری سے 514 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
ملک میں منگل کو 4154476 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1738681675 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30615 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42723558 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 514 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 509872 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں 82 ہزار 988 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 41843446 ہو گئی ہے۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 52887 کم ہوکر 370240 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.87 فیصد ہے جب کہ ری کوری کی شرح 97.94 فیصد ہے۔
کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20555 کی کمی کے باعث ایکٹو کیسز کی تعداد 124603 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 32027 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6240864 ہو گئی ہے جب کہ 304 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 62681 ہو گئی ہے۔
یو این آئی