سری نگر/ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرناٹک میں حکام ک طرف سے کشمیری طلبا کی مبینہ پروفائلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کشمیری طلبا کی مبینہ پروفائلنگ کرنا شرم کی بات ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جو انہوں نے ‘دی نیوز منٹ‘ کی ایک رپورٹ کے رد عمل میں کیا۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرناٹک میں کالج حکام سے کہا ہے کہ وہ ان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پروفائنلگ کریں اور ان کی ذاتی تفصیلات بشمول نام، فون نمبر، موجودہ اور مستقل پتہ پولیس کے سامنے پیش کری تاہم پولیس حکام نے ایسے کسی بھی حکمنامے کو جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’انتہائی شرم کی بات ہے کہ کرناٹک میں حکام کشمیری طلبا کی پروفائلنگ کر رہے ہیں گویا یہ طلبا غیر ملکی شہری ہیں‘۔
یو این آئی