پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
29.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر سیری کلچر کیجول لیبرز و ڈیلی ویجرز کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر/ جموں و کشمیر سیری کلچر کیجول لیبرز اور ڈیلی ویجرز ایسو سی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور وہ مشاہرے کی واگذاری اور ایس آر او 64 کو لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ویجز کی واگذاری اور ایس آر او 64 کو لاگو کرنے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے اپنی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ یہی ہمارا ہتھیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مشاہرے کو ماہانہ ریلز کیا جانا چاہئے۔

موصوف احتجاجی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل یعنی 15 فروری کو جو انتظامیہ کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں جو ایس آر او 64 کے تحت ریگولرائزیشن پالیسی بنائی جا رہی ہے اس میں سیری کلچر کے عارضی ملازموں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img