پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

اونتی پورہ میں دلدوز حادثہ ، کمسن بچی از جان

سری نگر، 10 فروری : جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ علاقے میں نجی گاڑی کو پیش آئے حادثے کے نتیجے میں دو سالہ کمسن بچی از جان ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات بعد دوپہر چرسو اونتی پورہ میں وگنار گاڑی جو کہ شیخ سہیل ولد غلام حسن چلا رہا تھا حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک کمسن بچی جس کی

شناخت طیبہ رانی دختر عبدالمجید ساکن صورہ کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر پبلک ہیلتھ سینٹر اونتی پورہ منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img